ہومتازہ ترینروس میں معذور بچوں کی پیدائش روکنے کیلئے شادی کے قوانین میں...

روس میں معذور بچوں کی پیدائش روکنے کیلئے شادی کے قوانین میں تبدیلی

روس میں معذور بچوں کی پیدائش روکنے کیلئے شادی کے قوانین میں تبدیلی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی جمہوریہ باشکورتوستان میں متعدد ڈاکٹروں نے تجویز پیش کی ہے کہ جوڑوں کو اس بات کی ضمانت کے طور پر جینیاتی مطابقت کی جانچ سے گزرنا ہوگا کہ ان کے صحت مند بچے ہوں گے۔ شادی کی تقریب سے پہلے رجسٹری آفس کو ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا جس میں اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ مرد اور عورت دونوں صحتمند ہیں اور ان کے ہاں معذور یا بیمار بچوں کی پیدائش کا خطرہ نہیں۔

صحت، سماجی پالیسی اور سابق فوجیوں کے امور سے متعلق ریاستی اسمبلی کی کمیٹی کے چیئرمین سالوت خراسوف نے کہا کہ کچھ ڈاکٹر اور سائنس دان جینیاتی اسکریننگ پر زور دے رہے ہیں، جس میں ممکنہ والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا وہ موروثی بیماری یا معذوری کے حامل بچے پیدا ہونے کا خطرہ تو نہیں مول لے رہے.

ریجن کی وزارت محنت کی سربراہ لینارا ایوانوا نے بھی اس خیال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ممکنہ والدین پر اضافی دباؤ پڑے گا۔

روس کی وزارت صحت کے مطابق، روس میں ہر سال تقریباً ٢٥٠٠٠ بچے موروثی/پیدائشی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ماسکو نے ٢٠٢٣ میں اپنے نوزائیدہ بچوں کی اسکریننگ کے پروگرام کو بڑھا کر ٣٦ جینیاتی امراض کو شامل کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

32 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں