جس نے ٹرمپ کو ووٹ دیا اس نے پوتن کو ووٹ دیا، ہیلری کلنٹن
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی روسی صدر ولادی میر پوتن کو ووٹ دیں گے۔ کلنٹن کا یہ تبصرہ فلوریڈا میں ریپبلکن امیدوار اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بات چیت کے بعد جسے CNN ذرائع نے “دوستانہ” قرار دیا، اوربان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرمپ کے پاس یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے کے لیے “تفصیلی منصوبہ” تھا، جس میں کیف کے لیے امریکی امداد روکنا شامل تھا۔ ہیلری کلنٹن جو دومرتبہ امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا یہ ہر روز واضح ہوتا جا رہا ہے: ٹرمپ کو دیا جانے والا ووٹ درحقیقت روسی صدر پوتن کے لیے ایک ووٹ ہے.