ہومتازہ ترینچھوٹی غلطی کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، روس نے نیٹو کو خبردار...

چھوٹی غلطی کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، روس نے نیٹو کو خبردار کردیا

چھوٹی غلطی کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، روس نے نیٹو کو خبردار کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
ویانا میں روس کے نمائندے اولگ بوشویف نے سیکیورٹی تعاون کے بارے میں یورپی امن و تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور برسلز میں جنگی منصوبہ سازوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ نیٹو افواج کو یوکرین روانہ کرنے کا اگر وہ فیصلہ کرتے ہیں تو ماسکو اسے جنگ میں مداخلت اور روسی فوجی توانائی کا اندازہ لگایاجانا سمجھے گا اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغرب کی مداخلت کا عمل جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ پر منتج ہو سکتا ہے جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گےاور جس کا ذمہ دار بھی خود مغرب ہو گا۔ انھوں نے تاکید کی کہ روس، بحران یوکرین کے حل کے لئے تیار ہے۔

دوسری جانب یورپی اتحاد کے چیئرمین ملک کی حیثیت سے بلجیئم نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے ستائيس ملکوں کے سفیروں نے سن دو ہزار چوبیس میں یوکرین کی پانچ ارب یورو کی فوجی مدد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یورپی یونین میں بلجیئم کے نمائندہ دفتر نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یورپ، یوکرین کی فوجی امداد اور ضرورت کے ہتھیار فراہم کرتا رہے گا۔

اپنے مغربی اتحادیوں کے ہمراہ یورپی یونین، یوکرین میں روسی فوجی پیش قدمی روکنا چاہتی ہے اور اس کام کے ذریعے وہ اپنے لئے بڑھتا خطرہ بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔اس یونین نے مارچ دو ہزار تئيس میں بارہ ماہ کے اندر یوکرین کو توپ کے دس لاکھ گولے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے اور اب ایک سال پورا ہونے پر وہ یوکرین کو اب تک پانچ لاکھ گولے ہی فراہم کر سکی ہے۔اس وقت یوکرین کی بنیادی ترین ضرورت توپ کے گولے ہیں جو روسی فوج کا مقابلہ کرنے میں محاذ جنگ پر استعمال ہونے کی بنا پر ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں