ہومتازہ ترینروس میں صدارتی انتخابات کا آخری روز، صدرپوتن نے بھی ووٹ کاسٹ...

روس میں صدارتی انتخابات کا آخری روز، صدرپوتن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

روس میں صدارتی انتخابات کا آخری روز، صدرپوتن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس میں جاری آٹھویں صدارتی انتخابات کے تیسرے اور آخری روز روسی صدر پوتن نے ماسکو میں آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔ چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کے مطابق انتخابات میں ٧١ سالہ صدر ولادیمیر پوتن کی جیت کا قوی امکان ہے، الیکشن جیت کر پوتن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے، اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا۔ چیف ایڈیٹر نے مزید بتایا کہ روس میں پہلی بار ٢٩ علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں، ووٹنگ کا عمل 11 مختلف ٹائم زونز میں جاری ہے، جیت کیلئے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔چیف ایڈیٹر نے بتایا کہ انتخابات نظم و ضبط برقرار رکھا گیا اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں دیکھی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں