ہومتازہ ترینوسطی افریقی جمہوریہ کا روس کو فوجی اڈہ دینے کیلئے جگہ دینے...

وسطی افریقی جمہوریہ کا روس کو فوجی اڈہ دینے کیلئے جگہ دینے کا فیصلہ

وسطی افریقی جمہوریہ کا روس کو فوجی اڈہ دینے کیلئے جگہ دینے کا فیصلہ
ماسکو (صداۓ روس)
وسطی افریقی جمہوریہ میں روس کے سفیر الیگزینڈر بیکنٹوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ماسکو اور بنگوئی وسطی افریقی جمہوریہ میں روسی فوجی اڈے کے مقام پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کی وزارت دفاع مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں تک میں جانتا ہوں، اڈے کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں. بیکنٹوف کے مطابق اس وقت کسی مخصوص ٹائم فریم کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔

وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر کے مشیر فدیلے گواندجیکا نے پہلے بیان کیا کہ بنگوئی نے روس سے ملک میں فوجی اڈہ قائم کرنے کو کہا تھا۔ گواندجیکا نے مزید کہا کہ بیرینگو میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات ١٠٠٠٠ فوجیوں کی رہائش کے قابل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں