ہومانٹرنیشنلروسی کروز میزائل نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی, پولینڈ کا...

روسی کروز میزائل نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی, پولینڈ کا دعویٰ

روسی کروز میزائل نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی, پولینڈ کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ کی مسلح افواج نے یوکرین کی سرحد سے متصل ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ یہ روسی کروز میزائل ہے، تاہم پولینڈ کی جانب سے ان بیانات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ پولش مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ نے سوشل نیٹ ورک ایکس میں اپنے صفحہ پر کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ 24 مارچ کو صبح ساڑھے چار بجے ایک کروز میزائل نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی.

کمانڈ کے مطابق، آبجیکٹ یوکرین کی سرحد پر واقع لبلن صوبے میں اوسرڈو گاؤں کے قریب پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور ٣٩ سیکنڈ کے بعد فضائی حدود سے نکل گیا ۔ کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک میزائل تھا جسے روسی طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایوی ایشن” نے لانچ کیا تھا۔ اس سلسلے میں پولینڈ نے اپنی افواج کو چوکس کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں