اسلام آباد(صداۓ روس)
سپریم کورٹ نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے ملزمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،تحریری فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان پر الزامات عمومی نوعیت کے ہیں،خوش قسمتی سے توڑ پھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہو سکا، توڑپھوڑ میں ملزمان کا کردار مزید تحقیق طلب ہے،ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرکے ہی ملزمان کی ذمے داری کا تعین کر سکتی ہے،بادی النظر میں ایسے شواہد نہیں کہ ملزمان کو غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جا سکے۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ ملزمان پہلے ہی گزشتہ سال 10مئی سےگرفتار ہیں،تمام 5ملزمان کی 50،50ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے،ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے،سپریم کورٹ نے 20مارچ کو 9مئی کے 5ملزمان کے ضمانت منظور کی تھی۔