کراچی(صداۓ روس)
گلشنِ اقبال چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تراب زیدی کے نام سے ہوئی ہے،مقتول والدین کا واحد سہارا اور 3 بچوں کا باپ تھا۔
پولیس نے گلشنِ اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تراب زیدی کو گزشتہ رات اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
دوسری جانب مقتول تراب زیدی کی نمازِ جنازہ آج ادا کر دی گئی۔جس میں علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تراب زیدی کی تدفین وادیٔ حسین قبرستان میں کی گئی۔
خیال رہے کہ اس قتل کے بعد کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی۔