ہومانٹرنیشنلایران نے اسرائیل کو کروز میزائلوں سے بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

ایران نے اسرائیل کو کروز میزائلوں سے بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

ایران نے اسرائیل کو کروز میزائلوں سے بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اے بی سی ٹیلی ویژن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے 400 سے 500 کے درمیان ڈرون بھیجے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرونز کو بنیادی طور پر ایران کی سرزمین سے لانچ کیا گیا بلکہ عراق، یمن، لیبیا اور شام سے بھی یہ حملے کئے گئے۔ اے بی سی ٹیلی ویژن نے ایک ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر اس حملے کو ’آپریشن سچا وعدہ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ درجنوں یو اے ویز ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں