ہومانٹرنیشنلایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا

ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا

ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا. اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون فائر کیے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی۔ ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون فائر کیے ہیں۔ اسرائیل نے تصدیق کی ہے درجنوں UAVs ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔اب طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔ بعد ازاں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی۔ ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں