اسلام آباد (صداۓ روس)
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کاکہنا ہے کہ سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا ہے،پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے،عید سے ایک دن پہلے پراسیکیوٹر نے اچھی سٹیٹمنٹ دی تو انہیں تبدیل کردیا گیا،ان کا کہناتھا کہ صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، بشریٰ بی بی اور دیگر قیادت کے کیسز میں کچھ نہیں۔
عمر ایوب نے کہاکہ بطور اپوزیشن لیڈر بارہا کہہ چکاہوں کہ 9مئی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے،9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر لائی جائیں،ان کاکہناتھا کہ سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا ہے،حکومت کو مان لینا چاہئے ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے،ہماری تحریک کا ایک ہی مقصد ہے، آئین و قانون کا تحفظ۔