ہومپاکستانلاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ ، خواتین ، طالبات اوربچوں...

لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ ، خواتین ، طالبات اوربچوں نے بھی شرکت کی

لاہور (صداۓ روس)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل لاہور جوش و خروش سے شریک ہوئے ، لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں خواتین ، طالبات اور بچوں نے بھی شرکت کی-

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین سے ظالم اسرائیل کے انخلاء تک احتجاج جاری رکھے گی ۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے عوام سے اپیل کی کہ فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں،اہل پاکستان اپنی خوشیوں میں اہل فلسطین کے رستے زخموں کو نہ بھولیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مسجد اقصی کو جلد آزادی نصیب کرے اور مظلوم فلسطینی اپنے گھروں میں شاد و آباد ہوں ۔

مارچ میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،عفت سجاد، عطیہ نثار ،طیبہ عاطف ،ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق اور نائبین ، ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران بمعہ نائبین شریک تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل