ہومپاکستانپاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا. اطلاعات کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائدحزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ماضی میں محدود تنازعات رہے، خطے میں عدم استحکام سے متعلق ایران کے ارادے مشکوک ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل