ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی فتح حاصل کرکے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
افغانستان نے کرکٹ کے پاور ہاؤس پر اپنی پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں شامل دونوں ٹیمیں کنگسٹن میں مدِمقابل تھیں جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 118 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، رحمت اللّٰہ گرباز 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 51 اور کریم جنت 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد نبی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2 اور اسٹوئنس نے 1 وکٹ حاصل کی۔ بعد ازاں بیٹنگ کے بعد افغان بولرز نے بھی اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے آسان دکھنے والے ہدف کو مشکل بنانے کی ابتدا کر دی۔ اس کے بعد بھی پورے میچ میں افغان بولرز نے شاندار بولنگ کی اور آسٹریلوی بیٹرز کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز گلین میکسلویل نے بنائے جبکہ مچل مارش 12 اور مارکس اسٹوائنس 11 رنز بنا سکے۔ ان 3 بیٹرز کے علاوہ کوئی اور آسٹریلوی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ آسٹریلوی ٹیم 19.2 اوورز میں 127 رنز بنا سکی۔ افغان بولر گلبدین نائب نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوین الحق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس میچ سے قبل گروپ ون میں بھارت 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا ایک میچ میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔گروپ ون میں شامل بنگلا دیش کو دونوں میچز میں جبکہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا رہا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل