ہومپاکستانملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ...

ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر موبائل سروس جزوی معطل کردی گئی ہے. نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں 8 ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔ جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات، گلیاں اور راستے سیل کئے گئے، مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند رکھے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل