ہومانٹرنیشنلنکولس مادورو تیسری بار وینزویلا کے صدربن گئے

نکولس مادورو تیسری بار وینزویلا کے صدربن گئے

نکولس مادورو تیسری بار وینزویلا کے صدربن گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کو فاتح قرار دیا گیا تھا. رپورٹ کے مطابق صدارتی الیکشن میں نکولس مادورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد وینیزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کچھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جلوس کی شکل میں خوشیاں مناتے ہوئے ایوان صدر کی طرف گئے۔ صدارتی الیکشن میں پولنگ پر نظر رکھنے کے لئے جنوبی افریقہ سے وینزویلا جانے والے مبصرین نے انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وینیزوئلا کے عوام نے اتوار کو صداراتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اصل مقابلہ نکولس مادورو اور ایڈمنڈو گونزالس کے درمیان تھا۔ ووٹنگ اتوار کی صبح 6 بجے شروع ہوئی لیکن بہت پہلے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوگئے تھے۔

نیکولس مادورو نے کاراکاس کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا تھا کہ کہیں سے کسی گڑبڑ یا تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے اور انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اس کو قبول کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل