ہومپاکستاننیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ہونے کا امکان

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ہونے کا امکان

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ہونے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ روس)
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ہونے کا امکان ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک محتاط اندازے کے مطابق 54 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جن پر ایئربس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے اتر سکتے ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل ہونے کا امکان ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں، گوادر ایئرپورٹ کی تیاریاں میں 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

گوادر ایئرپورٹ مسافت کو کم کرے گا اور سفر کو محفوظ اور تیز بنائے گا اور اس سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو گوادر کی طرف راغب کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر شہر سے 26 کلومیٹرکے فاصلے پر بنا ہے۔ 4 ہزار 300 ایکڑ رقبے پر محیط اس ایئرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 2 ہزار میٹر رکھی گئی۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس اے 380 بھی لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل