ہومانٹرنیشنلواشنگٹن یوکرین کے وسائل حاصل کرنا چاہتا ہے, امریکی سینیٹر

واشنگٹن یوکرین کے وسائل حاصل کرنا چاہتا ہے, امریکی سینیٹر

واشنگٹن یوکرین کے وسائل حاصل کرنا چاہتا ہے, امریکی سینیٹر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کھلے عام کہا ہے کہ واشنگٹن کو یوکرین کے قدرتی وسائل کی ضرورت ہے اور اس لیے اس ملک کو فوجی امداد اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک کیف روس کے ساتھ اپنے تنازعے کو “جیتنے” کے قابل نہیں ہو جاتا۔ ساؤتھ کیرولینا ریپبلکن جو کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے اندر کیف کے سب سے بڑے حمایتی ہیں، نے یہ ریمارکس کیف میں لیڈر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرینیوں کی ماسکو سے لڑنے پر تعریف کی اور کہا کہ امریکہ اس وقت روس سے لڑ تو نہیں سکتا مگر ہتھیار فراہم کر کے یوکرین کی مدد کرسکتا ہے.

گراہم نے کہا کہ یوکرین میں ٹریلین ڈالر مالیت کی معدنیات موجود ہیں جو ہماری معیشت کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں، لہذا امریکہ یوکرین میں اپنے دوستوں کی مدد جاری رکھنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل