ہومتازہ ترینبریکس اجلاس: پابندیاں نئے عالمی بحران کا باعث بنیں گی، صدر پوتن

بریکس اجلاس: پابندیاں نئے عالمی بحران کا باعث بنیں گی، صدر پوتن

بریکس اجلاس: پابندیاں نئے عالمی بحران کا باعث بنیں گی، صدر پوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قازان میں بریکس سربراہی اجلاس میں کہا کہ پابندیاں اور ترقی یافتہ ممالک کے بڑھتے ہوئے قرضوں کا بوجھ ایک نئے عالمی بحران کا باعث بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بریکس ایسوسی ایشن کے ممالک اپنی ذمہ دارانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت استحکام کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

بریکس اقتصادی ترقی اور استحکام
روسی صدر نے اپنے خطاب کے دوران شرکا کو بتایا کہ کثیر قطبی ماڈل اقتصادی ترقی کی ایک نئی لہر کا آغاز کر رہا ہے: جس کا سہرا بنیادی طور پر عالمی جنوب اور مشرقی ممالک اور یقیناً بریکس ممالک کو جاتا ہے. روسی صدر نے کہا کہ بریکس ممالک ذمہ دار میکرو اکنامک، کریڈٹ اور مالیاتی پالیسیوں کی بدولت استحکام کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ روسی رہنما کے مطابق تمام بریکس ممالک عالمی استحکام پر مثبت اثر ڈال رہے ہیں، محض الفاظ سے ہی نہیں بلکہ عمل میں: یہ بالکل وہی پالیسی ہے جس کی موجودہ حالات میں خاص طور پر ضرورت ہے، جب دنیا میں واقعی بنیادی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے ایک نیا بریکس سرمایہ کاری پلیٹ فارم تیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو قومی معیشتوں کے لیے سپورٹ کا ایک طاقتور آلہ بن جائے گا اور عالمی جنوب اور مشرقی ممالک کو مالی وسائل بھی فراہم کرے گا۔ صدر پوتن نے کہا بریکس ممالک عالمی اقتصادیات میدان کے زیادہ منصفانہ اصول بنانے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی تجارتی تنظیم سے مشاورت کے لیے ایک طریقہ کار شروع کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل