ہومپاکستانچین پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کرے گا

چین پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کرے گا

چین پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کرے گا

اسلام آباد : (صداۓ روس)
پاکستان اور چین نے جدید ریلوے ٹریک مین لائن ون (ایم ایل ون) کے فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے لائن ون کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ معاہدے ہوں گے۔ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جب کہ سیکنڈ فیز کے لیے معاہدے سے قبل فزیبلیٹی اسٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہو گی۔
ایم ایل ون کے پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہو گی جب کہ سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل