ہومتازہ ترینروسی فوج نے دونیسک کے علاقے میں ایزمیلووکا بستی کو آزاد کروالیا

روسی فوج نے دونیسک کے علاقے میں ایزمیلووکا بستی کو آزاد کروالیا

روسی فوج نے دونیسک کے علاقے میں ایزمیلووکا بستی کو آزاد کروالیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ سنٹر بیٹل گروپ کے روسی فوجی یونٹوں نے دونیسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) میں ایزمیلوکا کی بستی کو آزاد کرالیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج کے تسنٹر بیٹل گروپ نے یوکرین کی مسلح افواج کے 11 جوابی حملوں کو پسپا کیا، جس میں کیف کی افواج نے 600 تک اہلکار، ایک ٹینک، اور دو سویڈش ساختہ وائکنگ آرمرڈ پرسنل کیریئر کو کھو دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تسنٹر بیٹل گروپ نے جارحانہ کارروائیوں کے ذریعے دونیسک عوامی جمہوریہ میں ایزمیلوکا کی بستی کو آزاد کرایا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس گروپ نے سکھایا بالکا کے علاقوں میں 95ویں فضائی حملے، 114ویں مشینی اور یوکرائنی مسلح افواج کے 46ویں ایئر موبائل بریگیڈز کے ساتھ ساتھ 109ویں اور 122ویں علاقائی دفاعی بریگیڈ کے اہلکاروں اور ان کے فوجی آلات کو نقصان پہنچایا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل