ہومتازہ ترینایڈیلیڈ ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ایڈیلیڈ ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ایڈیلیڈ ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بولرز کے بعد پاکستانی بیٹرز کی بھی شاندار کارکردگی، دوسرے ون ڈے میچ میں رضوان الیون نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل 50 اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر حاصل کر لی جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بعد ازاں میزبان ٹیم کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش لیکن حارث رؤف نے اسے ناکام بنا دیا، انہوں نے جوش انگلس کو 18 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی، انہوں نے مارنس لبوشین کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے 101 رنز پر پانچویں وکٹ حاصل کی، اس مرتبہ اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر واپس پویلین جانا پڑا۔ آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121 اور ساتویں وکٹ 129 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی جبکہ آٹھویں وکٹ 130 رنز پر نسیم شاہ نے لی۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی نویں وکٹ 146 رنز پر گری، کپتان پیٹ کمنز کو حارث رؤف نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی آخری وکٹ 163 رنز پر گری، ایڈم زیمپا کو شاہین آفریدی نے 18 رنز پر آؤٹ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل