کینیڈا کی امریکہ کو ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کینیڈا نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں امریکیوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے. کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانی جولی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو جوابی کارروائی کے طور پر امریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس لگایا جائے گا۔ کینڈا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔کینیڈا کی وزرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمارے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تو یہ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان بہت بڑی تجارتی جنگ ہوگی۔
میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ، ٹیکس عائد کریں گے تو کینیڈا نے بھی جوابی اقدامات کی تیاری کر لی ہے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی معاشی اور خارجہ پالیسی کے منصوبے کے تحت کینیڈا سےدرامد کی جانے والی اشیا پر بھاری فیصد ٹیکس عائد کریں گے۔