روس کے وزیراعظم سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے
آستانہ (صداۓ روس)
روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن تین روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں، اپنے سفر کے دوران، مشستین آستانہ اور الماتی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں وہ ای اے ای یو فریم ورک کے اندر ملک کی قیادت اور ریاستی شراکت داروں سے ملاقات کریں گے۔ روسی وزیر اعظم یوریشین بین الحکومتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران توقع ہے کہ ان کی پہلی ملاقات قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ہوگی۔ اس کے علاوہ آستانہ میں 29-30 جنوری کو ہونے والی روسی-قازقستانی بات چیت کے دوران تجارت، اقتصادیات، سائنسی-تکنیکی، اور ثقافتی-انسانی تعاون کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ توانائی، صنعت، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی مزید ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
واضح رہے 30-31 جنوری کو میخائل مشستین الماتی میں یوریشین بین الحکومتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ای اے ای یو کے رکن ممالک کے درمیان انضمام میں اضافے کے امکانات، یوریشین مارکیٹ کے کام کاج، میکرو اکنامک حالات، اور مشترکہ اقدامات کے نفاذ پر بات ہوگی اور بحث کی جائے گی.