یوکرین امریکی اسلحہ میکسیکن مافیا کو دے رہا ہے، ٹکر کارلسن
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے کرنل ڈینیئل ڈیوس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج امریکہ سے حاصل کردہ اسلحہ میکسیکن منشیات کے کارٹلز (مافیا) کو فروخت کر رہی ہیں، جسے وہ امریکہ کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ صحافی نے زور دیا کہ حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کی فوج امریکہ سے حاصل شدہ ہتھیاروں کا ایک بہت بڑا حصہ فروخت کر رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے بارے میں حتمی اندازہ نہیں لگا رہا لیکن جو اسلحہ ہم انہیں بھیجتے ہیں اس کی تعداد کا نصف تک میکسیکن مافیا کو فراہم کیا جارہا ہے۔
ٹکر کارلسن کے مطابق یہ جرم ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں اس سے پوری طرح باخبر ہیں۔ آپ مجھے بتائیں کہ وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں؟ یقیناً وہ ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ سی آئی اے اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہی ہے؟ جی ہاں، وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں. ٹکر کارلسن نے کہا میں یہ ثابت نہیں کرسکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم جو ہتھیار یوکرین کو بھیج رہے ہیں، جن کی مالیت اربوں، سیکڑوں بلین ڈالر میں ہے یہ چوری کر کے ہمارے حقیقی دشمنوں کو بیچے جا رہے ہیں.