ہومتازہ ترینیوکرین کوغیرملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات روکنے پر ہی 30...

یوکرین کوغیرملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات روکنے پر ہی 30 روزہ جنگ بندی ہوگی، ماسکو

یوکرین کوغیرملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات روکنے پر ہی 30 روزہ جنگ بندی ہوگی، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو نے امریکہ پر زور دیا کیا ہے کہ 30 روزہ جنگ بندی کے اقدام کے تناظر میں یوکرین کو غیر ملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی روک دی جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی حکمران ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کریملن کے لیے پریس سروس نے بتایا کہ روسی فریق کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے اور سیاسی اور سفارتی ذرائع سے اس کے حل کے لیے کام کرنے کے لیے کلیدی شرط غیر ملکی فوجی امداد اور کیف کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو مکمل طور پر روکنا ہوگا۔

واضح رہے صدر ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ ماسکو اور کیف باہمی طور پر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر 30 دنوں کے لیے حملے روک دیں۔ صدر پوتن نے اس خیال کی حمایت کی، فوری طور پر روسی فوج کو اسی طرح کا حکم دے دیا ہے کہ یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے نہ کیے جائیں. وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قیام امن کی تحریک توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی جنگ بندی کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود میں بحری جنگ بندی، مکمل جنگ بندی اور مستقل امن کے نفاذ کے لیے تکنیکی مذاکرات کے ساتھ شروع ہوگی۔ یہ مذاکرات مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر شروع ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل