اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

امن مذاکرات میں تاخیر یوکرین کے لیے مہنگی ثابت ہوگی، روس

Vladimir Medinsky

امن مذاکرات میں تاخیر یوکرین کے لیے مہنگی ثابت ہوگی، روس

ماسکو  (صداۓ روس)
روس نے یوکرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن مذاکرات کے آغاز میں تاخیر کرتا ہے تو اسے مزید علاقوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کا موقع اب بھی موجود ہے، لیکن وقت گزرتا گیا تو یوکرین کی زمینی سالمیت مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے صدارتی معاون اور ماسکو کے اعلیٰ مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ ماسکو کی پالیسی واضح ہے — جتنا وقت امن معاہدے میں تاخیر کرے گا، اتنا ہی یوکرین کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ روس کا مؤقف ہے کہ میدانِ جنگ میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے اور وہ یوکرینی علاقوں پر کنٹرول مضبوط کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کی خودمختاری اور علاقائی وحدت کو خطرے میں ڈالے۔ کیف کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور وہ روسی دباؤ کے تحت کسی یکطرفہ امن معاہدے کے لیے تیار نہیں۔

یہ صورتحال عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، کیونکہ اگر جنگ مزید طول پکڑتی ہے تو نہ صرف یوکرین بلکہ پورے خطے کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور دیگر یورپی رہنماؤں نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آئیں اور خونریزی کا خاتمہ کریں۔

Share it :