اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

خامنہ‌آئی کا قتل تمام مسائل کا حل ہے، اسرائیلی وزیراعظم

Benjamin Netanyahu

خامنہ‌آئی کا قتل تمام مسائل کا حل ہے، اسرائیلی وزیراعظم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز اے بی سی نیوز کے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌آئی کے قتل کو اسرائیل اس تنازع کے خاتمے کا حل سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق، اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل کو یہ قدم اٹھانا پڑے گا. انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام جنگ کو “مزید شدت” کا سبب نہیں بنے گا، بلکہ “تنازع کو ختم” کر دے گا

نیتن یاہو نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کو “ہٹلر کی جوہری ٹیم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل “ضروری کارروائی کر رہا ہے. انہوں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر تبصرہ کیا کہ اگرچہ ٹرمپ نے خامنہ‌آئی کو ہٹانے کے منصوبے کو مسترد کیا، لیکن انہوں نے کہا: “ہم جو کرنا ہے کریں گے ۔ یہ بیان ایسی صورتحال میں آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگی تناؤ بڑھ چکا ہے، اور حالیہ دشمنیوں میں دونوں جانب سے شہریوں اور فوجی تنصیبات پر حملے شامل ہیں.

نیتن یاہو کی بات نے خطے میں کشیدگی کی فضا کو مزید ہوا دی ہے۔ بہت سے عالمی تجزیہ کار اس خیال کے خلاف ہیں کہ ایک شخصی حملہ کشیدگی کو ختم کرے گا، جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ سمیت کئی رہنما اس قدم کو خطرناک قرار دے چکے ہیں۔ اسی دوران اقوامِ متحدہ اور جی۷ ممالک تنازع کے حل کیلئے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں ۔

Share it :