خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

آج سے روسی شہریوں کے لیے چین میں ویزا فری داخلے کی سہولت کا آغاز ہوگیا

Russian passport

آج سے روسی شہریوں کے لیے چین میں ویزا فری داخلے کی سہولت کا آغاز ہوگیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس اور چین کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آج یعنی پیر سے روس کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری چین میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے اور وہاں زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔ یہ اقدام تجرباتی طور پر 14 ستمبر 2026 تک نافذ کیا گیا ہے۔ چینی قونصل خانے نے وضاحت کی ہے کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق سیاحت، کاروباری دوروں، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات اور ٹرانزٹ کے مقاصد پر ہوگا۔ تاہم ملازمت، تعلیم یا صحافتی سرگرمیوں کے لیے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اسی طرح ڈرائیوروں، فریٹ فارورڈرز اور سامان برداروں پر بھی یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔ چین میں قائم روسی سفارتخانے نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا ہے کہ اس نئے نظام کے تحت روسی شہریوں کی آمد و رفت کی تعداد یا سال بھر میں چین میں قیام کے مجموعی دنوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ البتہ پاسپورٹ کی کم از کم مدتِ معیاد چھ ماہ ہونی ضروری ہے۔ غیر معمولی انسانی بنیادوں پر اس مدت سے کم پاسپورٹ کے ساتھ بھی داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ ویزا فری سہولت چین کے تمام کھلے بارڈر پوائنٹس پر نافذ ہوگی، جس سے روسی شہری ملک کے بیشتر حصے گھوم پھر سکیں گے۔ تاہم کچھ مخصوص علاقے، جیسے تبت، بدستور غیر ملکیوں کے لیے ممنوع رہیں گے۔

شئیر کریں: ۔