خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

مغرب روس میں احتجاج بھڑکانے کے لیے معلومات جمع کر رہا ہے، رکنِ پارلیمان

Vasily Piskarev

مغرب روس میں احتجاج بھڑکانے کے لیے معلومات جمع کر رہا ہے، رکنِ پارلیمان

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی اسٹیٹ ڈوما کی غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی کمیشن کے چیئرمین واسیلی پسکاریوف نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں روس کے مختلف علاقوں میں صورتِ حال کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں تاکہ ملک میں احتجاج کو ہوا دی جا سکے۔ انہوں نے کمیشن کے ٹیلیگرام چینل پر شائع بیان میں کہا کہ “کمیشن نے یہ تعین کیا ہے کہ دشمن کی خفیہ ایجنسیاں ہمارے علاقوں کی صورتِ حال پر ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں تاکہ احتجاج بھڑکایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے یورپی پارلیمان اور برطانوی پارلیمان میں نام نہاد روسی ریڈیکل اپوزیشن، جو دراصل غدار ہیں، کے نمائندوں کو باقاعدگی سے بریفنگ دی جاتی ہے۔ پسکاریوف نے زور دیا کہ بیرونی مداخلت کی متعدد کوششوں کے باوجود روس میں ووٹنگ سختی سے آئین اور انتخابی قوانین کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ “تمام اداروں اور مرکزی الیکشن کمیشن کے مشترکہ کام کی بدولت آج کے انتخابات ہمارے آئین اور قوانین کے مطابق ہو رہے ہیں۔

ان کے مطابق غیر ملکی ادارے 2026 کے ڈوما انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں پہلے ہی شروع کر چکے ہیں جن کا حتمی مقصد روس کو اسٹریٹجک سطح پر نقصان پہنچانا ہے۔ “وہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات ایک ایسا موقع ہیں جس کے ذریعے ہماری قومی یکجہتی کو توڑنے کی کوشش کی جا سکتی ہے،” پسکاریوف نے مزید کہا۔

شئیر کریں: ۔