میکسیکو کی صدر سے زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

Claudia Sheinbaum Claudia Sheinbaum

میکسیکو کی صدر سے زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم کے ساتھ عوامی تقریب کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کی۔ صدارتی سکیورٹی کے ایک اہلکار نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو صدر کے قریب سے ہٹا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ملزم بظاہر نشے کی حالت میں تھا اور اچانک صدر کے قریب پہنچ گیا۔ تاہم صدر شین باؤم نے غیر معمولی بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے پر کوئی سخت ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے اسی شخص کے ساتھ تصویر بنوائی اور جاتے وقت اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر نرمی کا اظہار کیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے صدر کے پُرسکون رویے اور وقار کو سراہا، جبکہ کچھ نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔