خصوصی فوجی کارروائی کے اہداف ہر حال میں حاصل کرنا لازم ہے، صدر پوتن

Putin Putin

خصوصی فوجی کارروائی کے اہداف ہر حال میں حاصل کرنا لازم ہے، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر صدر پوتن نے کہا ہے کہ خصوصی فوجی کارروائی کے اہداف کا غیر مشروط حصول روس کی سب سے اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات مغربی محاذ کی بیٹل گروپ کے کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے اپنے اہداف اور اپنی ذمہ داریاں ہیں، جن میں سب سے بنیادی اور اولین مقصد خصوصی فوجی آپریشن کے مقاصد کا ہر صورت حصول ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ روسی عوام ملک کی قیادت اور مسلح افواج سے گہری امیدیں رکھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ خصوصی فوجی کارروائی کے مطلوبہ نتائج جلد سامنے آئیں گے۔