گرم مشروبات سرد موسم میں پانی کی کمی دور کرنے اور توانائی بڑھانے کا مؤثر ذریعہ

Women and tea Women and tea

گرم مشروبات سرد موسم میں پانی کی کمی دور کرنے اور توانائی بڑھانے کا مؤثر ذریعہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سرد موسم میں پانی کی کمی کو دور رکھنا اکثر مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ سردی کی وجہ سے جسم کی پیاس کی حس کمزور ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف نیو ہیمپشائر کی تحقیق کے مطابق سرد موسم میں جسم کی پیاس کا ردعمل 40 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، کیونکہ ٹھنڈے درجہ حرارت میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون کو اہم اعضاء کی حفاظت کے لیے جسم کے مرکز کی طرف منتقل کر دیا جاتا ہے، جس سے جسم یہ سمجھتا ہے کہ یہ مناسب طور پر ہائیڈریٹ ہے۔ اس صورت میں گرم مشروبات، خاص طور پر چائے، ایک بہترین حل ثابت ہوتی ہیں۔ چائے تقریباً 99 فیصد پانی پر مشتمل ہوتی ہے، جس سے آپ روزانہ کی ہائیڈریشن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ گرم چائے پینے سے نہ صرف پانی کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس، اینٹی وائرل اجزاء اور دل و جگر کی صحت کے لیے مفید اجزاء جسم کو اضافی فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔ چائے پانی کے مقابلے میں ذائقے میں زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اسے زیادہ پیتے ہیں اور اس طرح ہائیڈریشن بہتر رہتی ہے۔ اگرچہ بعض چائے میں کیفین شامل ہوتی ہے جو جسم سے پانی کم کر سکتی ہے، مگر زیادہ تر چائے میں کیفین کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ اس کا اثر نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

چائے میں شوگر کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جبکہ جوس یا سوڈا میں موجود اضافی شکر جسم سے پانی کے اخراج کو بڑھا سکتی ہے۔ کچھ چائے میں الیکٹرولائٹس جیسے سوڈیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی شامل ہوتے ہیں، جو جسم کے پانی کے توازن کو برقرار رکھنے اور ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں چائے نہ صرف جسم کو گرم رکھتی ہے بلکہ پانی کی کمی کو بھی مؤثر طریقے سے دور کرتی ہے۔

Advertisement