روس نے تیل کی برآمدات میں کمی روکنے کا طریقہ نکال لیا ، کریملن

Oil Tanker Oil Tanker

روس نے تیل کی برآمدات میں کمی روکنے کا طریقہ نکال لیا ، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے مغربی پابندیوں کے باوجود اپنی تیل کی برآمدات میں کمی کو روکنے کے مؤثر طریقے تلاش کر لیے ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق روس ایسے نئے راستے اور ذرائع اختیار کر رہا ہے جن کی بدولت توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کا اثر محدود ہو رہا ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ اگرچہ روسی کمپنیوں اور تیل کی پیداوار کے شعبے پر پابندیاں برقرار ہیں، لیکن روس نے تیل کی تجارت کے حجم میں کمی کو روکنے کے لیے کامیاب حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض اوقات معمولی کمی واقع ہوسکتی ہے، تاہم مجموعی صورتحال قابو میں ہے۔ ان کے مطابق کچھ کمپنیاں خریداری میں کمی کرتی ہیں، کچھ کمپنیاں اسے بڑھا دیتی ہیں۔ روسی نظام انتہائی لچکدار ہے اور تیسرے ممالک کے اضافی دباؤ پر بروقت اور مؤثر ردعمل دیتا ہے۔ کریملن کے مطابق توانائی کی عالمی منڈی میں روس اپنی رسائی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اور متبادل خریداروں کی تلاش اور نئی سپلائی چینز کے ذریعے پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم کیا جا رہا ہے۔