قد کا فرق، لمحہ وائرل: روم میں اطالوی وزیراعظم اور موزمبیقی صدر کی ملاقات

Giorgia Meloni Giorgia Meloni

قد کا فرق، لمحہ وائرل: روم میں اطالوی وزیراعظم اور موزمبیقی صدر کی ملاقات

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو کے درمیان روم میں ہونے والی سرکاری ملاقات اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب کیمروں نے دونوں رہنماؤں کے قد کے نمایاں فرق کو محفوظ کر لیا۔ یہ ملاقات اطالوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پالازو کیجی میں ہوئی۔ سرکاری استقبال کے موقع پر جیسے ہی وزیراعظم میلونی آگے بڑھیں تو انہوں نے اپنے سے کہیں زیادہ قد آور صدر چاپو کی جانب دیکھا، ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ مختصر سا جملہ کہا اور تصاویر کے لیے کھڑی ہو گئیں۔ صدر چاپو کا قد تقریباً چھ فٹ آٹھ انچ بتایا جاتا ہے، جبکہ وزیراعظم میلونی کا قد خاصا کم ہونے کے باعث یہ فرق غیر معمولی طور پر نمایاں ہو گیا۔ قد کے اس تضاد نے فوٹوگرافروں کے لیے بھی ایک دلچسپ صورتحال پیدا کر دی۔

Giorgia Meloni

Advertisement

دونوں رہنماؤں کو ایک ہی فریم میں سمو نے کے لیے بعض فوٹوگرافر جھکتے دکھائی دیے، جبکہ کچھ زمین پر لیٹ کر تصاویر بناتے رہے۔ یہ مناظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے اور سفارتی ملاقات ایک غیر رسمی مگر یادگار لمحے میں بدل گئی۔ اگرچہ ملاقات کا اصل مقصد دوطرفہ تعلقات اور سفارتی امور پر بات چیت تھا، تاہم عوامی توجہ کا محور اس بار سیاسی بیانات کے بجائے ایک فطری اور انسانی لمحہ بن گیا، جس نے رسمی پروٹوکول کے ماحول میں ہلکی سی غیر رسمی رنگت بھر دی۔