لاہور: ریسٹورنٹ ڈکیتی کیس کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Punjab police Punjab police

لاہور: ریسٹورنٹ ڈکیتی کیس کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (صداۓ روس)
لاہور میں لٹن روڈ کے ایک ریسٹورنٹ پر ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ Lahore Police کے مطابق واقعہ کرول گھاٹی کے قریب پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے مبینہ ساتھیوں نے فائرنگ کر کے انہیں چھڑانے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی کے دوران تینوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ساہیوال اور ناروال سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد ملزمان نے اپنا گینگ تشکیل دیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔