بھارت: انڈمان و نکوبار کے قریب ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ

Helicopter crash Helicopter crash

بھارت: انڈمان و نکوبار کے قریب ہیلی کاپٹر کی سمندر میں کریش لینڈنگ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کے انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں کنٹرولڈ کریش لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں تمام سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ Pawan Hans کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے اڑان بھری۔ پرواز کے دوران تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے مایابندر کے قریب سمندر میں مہارت کے ساتھ کنٹرولڈ لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر میں 2 عملے کے ارکان اور 5 مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ تمام افراد کو فوری طور پر سمندر سے ریسکیو کر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ سینئر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ تکنیکی خرابی کا اشارہ ملا ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔