روسی ساختہ گاڑیوں کی واپسی، ’لاڈا ویسٹا اسپورٹ‘ کی پیداوار شروع

LADA Vesta LADA Vesta

روسی ساختہ گاڑیوں کی واپسی، ’لاڈا ویسٹا اسپورٹ‘ کی پیداوار شروع

ماسکو (صداۓ روس)
روس میں مقامی آٹو انڈسٹری کی بحالی کے سلسلے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کمپنی لاڈا اسپورٹ پاور نے ’’ویسٹا اسپورٹ‘‘ کی محدود پیمانے پر پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نئی طرز کی ’’ری برن‘‘ لاڈا ویسٹا اسپورٹ کو 1.8 ای وی او نیچرل اسپیریٹڈ (Atmospheric) انجن سے لیس کیا گیا ہے، جو 147 ہارس پاور اور 184 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گاڑی میں 6 اسپیڈ مینوئل گیئر باکس نصب کیا گیا ہے۔

لاڈا ویسٹا اسپورٹ کو سیڈان اور ویگن دونوں باڈی اسٹائلز میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اس کی فروخت کا باقاعدہ آغاز اپریل میں متوقع ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق گاڑی کی قیمت 2.6 سے 2.7 ملین روبل کے درمیان رکھی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ ماڈل روسی آٹو موبائل صنعت کی مقامی سطح پر بحالی اور درآمدی انحصار کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔