اسلام آباد (صداۓ روس)
ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ شہید ہونے والوں میں تھانہ شادی خیل صدر کے ایس ایچ او اعظم بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مزید پولیس فورس موقع پر روانہ کر دی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔