روس دونباس کا 90 فیصد کنٹرول کر رہا ہے، برطانیہ میں روسی سفیر کا دعویٰ

Russian Military Russian Military

ماسکو (صداۓ روس)

برطانیہ میں روسی سفیر آندری کیلن نے کہا ہے کہ یوکرین اب ڈونباس کا صرف 10 فیصد علاقہ کنٹرول کر رہا ہے، جبکہ روسی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے اور روسی کنٹرول 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے، یوکرین کے پاس صرف 10 فیصد علاقہ باقی، روسی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے. سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روسی سفیر نے کہا کہ “یوکرین کی صورتحال یہ ہے کہ وہ مسلسل شکست کی طرف بڑھ رہا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اب جو کچھ میز پر ہے وہ ڈونباس کا صرف 10 فیصد علاقہ ہے جو ابھی تک ہمارے کنٹرول میں نہیں آیا، 10 فیصد سے زیادہ نہیں”۔ اس سے قبل 10 مارچ کو کریملن میں ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (DPR) کے سربراہ ڈینس پوشیلن سے ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انکشاف کیا تھا کہ ڈونیٹسک ریپبلک میں کیئف کے کنٹرول والا علاقہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 25 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گیا ہے۔