فجیرہ انڈسٹریل ایریا میں حملہ: پیٹرولیم تنصیبات میں آگ لگ گئی، متحدہ عرب امارات بے بس

Dubai Dubai

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہم پیٹرولیم تنصیب میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جس کے باعث علاقے میں موجود پیٹرولیم سے متعلق تنصیبات متاثر ہوئیں اور آگ لگ گئی۔ حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آگ بجھانے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اماراتی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور افواہوں، غیر مصدقہ رپورٹس یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں سے مکمل گریز کریں تاکہ غیر ضروری خوف و ہراس پھیلنے سے روکا جا سکے۔