نئے فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایف-35 جنگی طیارہ مار گرایا، ایران کا دعویٰ

F-35 F-35

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے نئے تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی فضائیہ کے جدید ایف-35 جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران نے حال ہی میں تیار کیے گئے دفاعی نظام کو استعمال کرتے ہوئے اس طیارے کو منگل کے روز نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پاسداران انقلاب کے نوجوان ماہرین نے جدید فضائی دفاعی نظام تیار کیے اور انہیں ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک میں شامل کیا۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسی نئے نظام کے ذریعے امریکی ایف-35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے وسطی ایران کی فضائی حدود میں امریکی فضائیہ کے ایف-35 طیارے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ کے انجام کے بارے میں اب تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایرانی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جدید امریکی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ایرانی حکام کے مطابق ان کے دفاعی نظام کی کارروائی میں طیارہ مار گرایا گیا۔