روس کا 2026 میں درجنوں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

oil and gas oil and gas

ماسکو (صداۓ روس)

روس کی وفاقی زیرِ زمین وسائل کے انتظام کی ایجنسی (روزنیڈرا) کے سربراہ اولیگ کازانوف نے ٹاس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں اس سال درجنوں نئے تیل و گیس کے ذخائر اور سینکڑوں ٹھوس معدنیات کے ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سال ہائیڈرو کاربن خام مال کے درجنوں نئے ذخائر اور ٹھوس معدنیات کے سینکڑوں ذخائر دریافت ہوں گے۔ اولیگ کازانوف نے ذخائر کی دریافت کو ایک تخلیقی عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہوتا کہ فلاں تاریخ کو فلاں ذخیرہ دریافت کر لیا جائے، بالکل اسی طرح جیسے ایک فنکار کے پاس تصویر بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہوتا۔ یہ ایک تخلیقی عمل ہے۔ اس سے قبل وزارتِ قدرتی وسائل و ماحولیات نے بتایا تھا کہ 2025 میں 317 ذخائر کو سرکاری بیلنس شیٹ پر شامل کیا گیا تھا۔ ان میں 276 ٹھوس معدنیات کے ذخائر جبکہ 41 ہائیڈرو کاربن (تیل و گیس) کے ذخائر تھے۔ یہ دریافتیں ملک بھر میں ہوئیں، جن میں وسطی روس سے لے کر سائبیریا، مشرقِ بعید اور قطبی علاقوں تک شامل ہیں۔