پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑا اضافہ : پیٹرول 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا

Petrol Petrol

اسلام آباد (صداۓ روس)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اب 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ علی پرویز ملک کی سربراہی میں وفاقی وزراء کی کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ وفاقی وزراء اس وقت قیمتوں سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے حالیہ بڑے اضافے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں عام آدمی پر شدید مالی بوجھ پڑے گا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔