ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
کویت کی الاحمدی پورٹ کے قریب واقع آئل ریفائنری پر ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد جگہوں پر آگ لگ گئی ہے۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) نے بیان میں کہا کہ “صبح الاحمدی پورٹ کے قریب ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں کئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔”
کمپنی نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔