لاہور (صداۓ روس)
پنجاب حکومت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے تاکہ 73 ارب روپے کی ٹیکس ریکوری کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ پنجاب بھر کے ایکسائز میل اور فی میل انسپکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 150 الیکٹرک بائیکس اور 50 لیڈی انسپکٹرز کے لیے الیکٹرک سکوٹیز دی جائیں گی۔ بائیکس اور سکوٹیز کی خریداری کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور خریداری کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق اگلے ماہ سے ملازمین کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ تین سال بعد یہ گاڑیاں ملازمین کی ملکیت میں منتقل کر دی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔