امریکا کو اڈے دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنائیں گے، ایران کا سخت انتباہ

Ebrahim Zolfaghari Ebrahim Zolfaghari

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایرانی مسلح افواج نے شدید خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب پر مزید طاقتور اور فیصلہ کن حملے کیے جائیں گے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اگر پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے ممالک اور اس کے اتحادی بھی ممکنہ اہداف کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایرانی حکام نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی ایندھن و توانائی تنصیبات، اقتصادی مراکز اور بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی خطے کے تمام ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈے ختم کروائیں۔