ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے تین لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق وسطی ایران میں ایک امریکی ایف-35 طیارہ مار گرایا گیا۔ جنوبی ایران میں خلیج فارس کے قریب آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک اے-10 لڑاکا طیارہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اے-10 کا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ ایف-35 کے پائلٹ کی گرفتاری کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایرانی فوج نے ایک ایف-15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے آئے دو امریکی ہیلی کاپٹروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے اور وہ نیچے گرتے دکھایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کا دن امریکی فضائیہ کے لیے ایران میں “سیاہ ترین دن” ثابت ہوا۔ ایران نے ایک لڑاکا طیارہ اور پانچ دیگر طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں داخل ہونے والا ہر طیارہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کیمرے سے دیکھ لیا تھا اور اسے با آسانی نشانہ بنا لیا گیا۔