ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
پنجاب حکومت کے مشہور “ہنرمند نوجوان پروگرام” کے تحت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین “Americana Restaurants” میں ٹیم ممبرز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ انٹرویوز 6 سے 8 اپریل 2026 تک لاہور کے فلیٹی ہوٹل میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ امیدواروں کو اپنا CNIC، CV اور پاسپورٹ ساتھ لانا ہوگا۔ درخواست گزاروں کی عمر 21 سے 29 سال ہونی چاہیے۔ کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔ بنیادی کمپیوٹر کی معلومات اور انگریزی زبان پر اچھا عبور درکار ہے۔ تجربہ لازمی نہیں، تاہم تجربہ کار امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو مسابقتی تنخواہ، روزانہ ایک بار کھانا، طبی سہولیات، رہائش اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ دو سال کا سعودی کنٹریکٹ ہوگا جس میں ماہانہ 26 کام کے دن اور سالانہ 21 دن چھٹی شامل ہے۔