ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ میجر جنرل ماجد خادمی آج صبح ایک مشترکہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ پاسداران انقلاب کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل ماجد خادمی اسی حملے میں شہید ہوئے۔ تاہم ابھی تک حملے کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ یہ واقعہ خطے میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے، جس سے عالمی سطح پر توجہ اور تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔